قومی، بین الاقوامی، اسلامی اور تعلیمی خبریں
تاریخ: 17-11-2026
ن

اردو نیوز

خبر پہلے، ذمہ داری کے ساتھ

ہندوستان اور دنیا کی خبریں
05:02:15 PM
← تمام خبروں پر واپس جائیں
مذہبی خبریں

حج 2027ء: عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کا اعلان، 30 نومبر آخری تاریخ مقرر

تاریخ اشاعت: 06-11-2026، 06:15 AM | نامہ نگار: ادا رہ
حج 2027ء: عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کا اعلان، 30 نومبر آخری تاریخ مقرر

نئی دہلی، 6 نومبر 2026ء حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2027ء (1448ھ) کے منتخب عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط کی رقم جمع کرانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے 5 نومبر 2026ء کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق ہر منتخب عازمِ حج کو دوسری قسط کے طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے (₹1,25,000) جمع کرانے ہوں گے۔ رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ حج 2027ء کے لیے منتخب تمام عازمین مقررہ تاریخ سے قبل اپنی دوسری قسط کی رقم جمع کرادیں، تاکہ حج کے انتظامات بروقت مکمل کیے جاسکیں۔ رقم جمع کرانے کے طریقے عازمینِ حج دوسری قسط کی رقم درج ذیل طریقوں سے جمع کراسکتے ہیں: 1. آن لائن ادائیگی: حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in⁠ یا حج سویدھا (Haj Suvidha) ایپ کے ذریعے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعہ رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔ 2: بینک کے ذریعے ادائیگی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا (UBI) کی کسی بھی شاخ میں مقررہ پے اِن سلپ کے ذریعے رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر ہر کور نمبر کے مقابل دستیاب بینک ریفرنس نمبر استعمال کرنا ہوگا۔بینک ریفرنس نمبر کا اندراج ضروری ہے ۔ سرکلر میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ہر کور (Cover) کے لیے فراہم کردہ منفرد بینک ریفرنس نمبر کو ڈپازٹ رسید (Deposit Receipt) میں درج کرنا لازمی ہے، تاکہ رقم کی ادائیگی کی درست شناخت اور تصدیق ہوسکے۔ تیسری اور آخری قسط کا اعلان بعد میں ہوگا حج کمیٹی کے مطابق باقی ماندہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط کا تعین ہندوستان اور مملکتِ سعودی عرب میں تمام اخراجات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد کیا جائے گا، جس کی اطلاع عازمینِ حج کو مناسب وقت پر فراہم کی جائے گی۔ آخری تاریخ کا خیال رکھنا ضروری حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام منتخب عازمینِ حج کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 نومبر 2026ء تک دوسری قسط کی رقم لازماً جمع کرادیں۔ مقررہ مدت میں رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کی حج نشست منسوخ کی جاسکتی ہے۔
← مزید خبریں پڑھیں
↑