قومی، بین الاقوامی، اسلامی اور تعلیمی خبریں
تاریخ: 17-11-2026
ن

اردو نیوز

خبر پہلے، ذمہ داری کے ساتھ

ہندوستان اور دنیا کی خبریں
05:08:37 PM
اہم خبریں

کاروبار

4 خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی سنگین سطح پر: پانچویں جماعت تک ہائبرڈ کلاسز کا حکم، GRAP-III نافذ
صحت

دہلی میں فضائی آلودگی سنگین سطح پر: پانچویں جماعت تک ہائبرڈ کلاسز کا حکم، GRAP-III نافذ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی اور گرد و نواح میں زہریلی دھند اور فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر حکومت نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ فضائی معیار کی مسلسل ابتری کے پیشِ نظر کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے وضع کردہ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے تیسرے مرحلے (GRAP-III) کے تحت پانچویں جماعت تک کے نونہالوں کے لیے فوری طور پر ہائبرڈ تعلیمی نظام نافذ کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

08-11-2026، 06:17 AM
مزید پڑھیں ←
دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا حکم
صحت

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا حکم

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور ملحقہ علاقوں (NCR) میں فضائی آلودگی ایک بار پھر تشویشناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ہوا کے معیار کا اشاریہ (AQI) 382 تک درج کیے جانے کے بعد ماحولیاتی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔ فضائی معیار کی تیزی سے گرتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے متعلقہ حکام نے دہلی اور گردونواح کے تمام اسکولوں کو فوری طور پر تدریسی عمل آن لائن منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

07-11-2026، 01:50 AM
مزید پڑھیں ←
سبکدوش (Retired) لوگوں کے لیے
صحت

سبکدوش (Retired) لوگوں کے لیے

زندگی کے بیشتر اوقات میں انسان اپنی ملازمت کے تقاضوں سے جڑارہتا ہے، ملازمت اور مشغولیت چاہے جیسی بھی ہو، اس کا ایک نظام الاوقات ہوتا ہے، صبح اٹھنے سے لے کر سونے کے وقت تک کی مشغولیات طے رہتی ہیں، اسی کے مطابق انسان کی تگ و دو ہوتی رہتی ہے، چھٹی کے ایام اس یکسانیت کو قدرے ختم کرتے ہیں اور اس دن انسان تھوڑی سکون کی سانس لیتا ہے اور اگلے دن پھر وہی معمولات شروع ہوجاتے ہیں، آدمی جب ملازمت سے سبکدوش ہوتا ہے تو اس کے معمولات یکسر بدل جاتے ہیں، اب نہ اسے وقت کی پابندی سے کہیں آنا جانا ہے اور نہ کسی افسر کی ڈانٹ سننے کا خطرہ رہتا ہے، ایسے میں آدمی کاہل اور سست ہو جاتا ہے، اس کے اعضاء و جوارح میں وہ چستی اور پھرتی باقی نہیں رہتی جو ملازمت کے زمانہ میں تھی، اس سستی اور کاہلی کی وجہ کر ہی ایک یورپین تحقیق کے مطابق سبکدوشی کے بعد آئندہ دو سالوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، WHO اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سفارش ہے کہ ساٹھ سال سے اوپر کے لوگوں کو سبکدوشی کے بعد بھی ہر روز سرگرم عمل رہنا چاہیے، اس سے ان کی صحت ٹھیک رہے گی، گھر کی خواتین کو اس کا بڑا خیال رہتا ہے، میں برطانیہ میں ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر کے گھر گیا تو ان کے ٹیبل پر باضابطہ ایک کارڈ لکھ کر رکھا ہوا تھا کہ A Retired Husband Full Time Servent of Wife یعنی سبکدوش شوہر اپنی بیوی کا کل وقتی ملازم ہوتا ہے، میں نے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ یہ آپ کا احساس ہے یا آپ کی بیوی کا کہا: ہم دونوں کا، اس لیے کہ اب دفتر کا معمول تو ہے نہیں، جب چاہا جھولا پکڑا دیا کہ دکان سے فلاں سامان لے آئے، ظاہر ہے حکم بیوی کا ہوتا ہے تو اس کی حیثیت آقا کی ہوجاتی ہے اور بے چارہ ریٹائر شوہر ملازم اور نوکر بن کرکے رہ جاتا ہے، ہندوستان میں بھی ملازمت اور مشغولیات سے سبکدوش لوگوں کی حالت اس سے بہتر نہیں ہے، اس کا ایک فائدہ یہ ضرور ہے کہ اعضاء و جوارح گردش میں رہتے ہیں اور آدمی کاہلی سے دور رہتا ہے۔

04-11-2026، 04:55 AM
مزید پڑھیں ←
ایل ۔ نینو کے اثرات ، تلنگانہ کی عوام کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہونے کا خدشہ
صحت

ایل ۔ نینو کے اثرات ، تلنگانہ کی عوام کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہونے کا خدشہ

آبپاشی ، زراعت ، آبرسانی ، مال اور محکمہ برقی کے عہدیداران بھی پریشان حالحیدرآباد۔26۔اکٹوبر(سیاست نیوز) ایل ۔نینو کے اثرات تلنگانہ عوام کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ظاہر کئے جانے والے خدشات شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے ہوتے جارہے ہیں کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں انتہائی شدید گرمی ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

27-10-2026، 03:38 AM
مزید پڑھیں ←
↑