← تمام خبروں پر واپس جائیں
قومی خبریں
تجاویز منظور کرده اجلاس مجلس عمومی رابطه مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند
تاریخ اشاعت: 28-10-2026، 10:53 AM | نامہ نگار: نقل
تجاویز منظور کرده اجلاس مجلس عمومی رابطه مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند
منعقده: ۱۵ جمادی الاولی ۱۴۴۸ ھ مطابق ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۶ ء بروز منگل
بمقام: جامع رشید دار العلوم دیوبند
تجویز نمبر ( ١ )و مدارس کے نظام تعلیم و تربیت کے معیار پر توجہ کی ضرورت
یہ اجلاس ، ذمہ داران مدارس کی خدمت میں پوری قوت کے ساتھ یہ بات عرض کرنا چاہتا ہے کہ تعلیم وتربیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ محنت کرنا ہم سب کا فریضہ اور وقت کا تقاضا ہے؛ کیوں کہ اسی طرح سے افراد سازی کی وہ ذمہ داری پوری کی جاسکتی ہے جو مدارس کے مقاصد قیام میں بنیادی چیز ہے، اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے مقاصد میں بھی یہی سب سے اہم مقصد ہے، اسی لیے ہر اجلاس میں اس موضوع پر سب سے مفصل انداز میں تجاویز آتی رہی ہیں، ضرورت ہے کہ اس معاملہ میں تساہل نہ کیا جائے اور پوری توجہ سے اپنی ذمہ داری ادا کی جائے ، اس موضوع پر عام طور سے جو تجاویز ہمارے سامنے پیش ہوتی رہی ہیں ان کو دوحصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے چند تجاویز:
(1 ) اساتذہ کے تقرر میں اعلیٰ صلاحیت کو معیار بنایا جائے اور اُن کی یک سوئی کے لیے معاشی فراغت کا پہلو بھی حتی الامکان ملحوظ رکھا جائے۔
(۲) مدرسین کی تدریسی تربیت اور تدریب پر توجہ دی جائے اور اس کے لیے ہر علاقے کے مرکزی مدارس میں تربیتی کیمپ منعقد کیے جائیں۔
(۳) ابتدائی سالوں میں استعداد سازی پر خاص توجہ دی جائے ، اس کے لیے نحو وصرف کی تدریس میں خاص محنت اور کم از کم سال دوم لیے عربی تیک ماہانہ امتحان کا نظم قائم کیا جائے۔
(۴) نصاب تعلیم کی عمدگی پر توجہ نہایت ضروری ہے، بہتر یہی ہے کہ نصاب تعلیم دارالعلوم دیو بند کے مطابق رکھا جائے اور پورے سال میں اعتدال کے ساتھ نصاب کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔
(۵) تکرار و مطالعہ کے نظام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔
(٦) امتحانات کے نظم میں مزید با قاعدگی لائی جائے ، نتائج کا اعلان کیا جائے اور اچھے نمبرات پر حوصلہ افزائی کی جائے۔
تربیتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے چند تجاویز:
(1) طلبہ کے قیام و طعام کا معیار حتی الامکان زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے۔
(۲) دار الاقامہ کو محفوظ بناتے ہوئے نگرانی کا فعال نظام قائم کیا جائے اور دار الاقامہ سے طلبہ کے باہر جانے کے اوقات بھی متعین کیے
جائیں، نیز مقامی بچوں کے سر پرستوں سے رابطہ کر کے ان کی بھی نگرانی کی جائے۔
( ۳) طلبہ کی تربیت کے لیے ترغیب و ذہن سازی کا طریقہ اختیار کیا جائے، تادیب کے لیے بے جانتی سے احتراز کیا جائے۔
(۴) موبائل کے استعمال کے سلسلے میں طلبہ کے لیے ایسے ضابطے بنائے جائیں جو ان کو برائی سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہوں ، اسی ضمن میں اس بات پر بھی توجہ دی جائے کہ موبائل کے ذریعہ آج کل جس طرح فواحش کی اشاعت ہوتی ہے اس طرح باطل افکار کی اشاعت کا بھی سب سے بڑا ذریعہ یہی بن گیا ہے ، اس لیے نہایت ضروری ہے کہ طلبہ کی عملی نگرانی کے ساتھ ان کے افکار و خیالات پر بھی توجہ رکھی جائے تا کہ وہ کسی باطل نظریے کا شکار نہ ہوں ۔
تجویز ۲ فرق باطلہ کی تردید اور تحفظ عقائد کی اہمیت
رابطه مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند کا یہ اجلاس تمام ذمہ داران مدارس کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا نہایت ضروری سمجھتا ہے کہ سانوں کے دین وایمان اور عقائد کی حفاظت مدارس کے فرائض میں سر فہرست ہے؛ اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسلمانوں کے عقا ئد خراب کرنے والے تمام عناصر کی سرگرمیوں سے باخبر رہیں، اور اُن کی سرکوبی اور سادہ لوح مسلمانوں کو ان کی گمراہی سے بچانے کے لیے سرگرم رہیں۔
اس سلسلے میں قادیانیت ، شکیلیت ! اور رافضیت نیز غیر مقلدیت وغیرہ فتنوں پر کام کی ضرورت تو پہلے سے معلوم ہے اور دار العلوم دیو بند کی قیادت میں ان موضوعات پر مسلسل اور وقیع کام ہورہا ہے، لیکن ان پر نظر رکھنے کے لیے ہر علاقہ کے مدارس کا چوکس رہنا ضروری ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا کی وجہ ے اس سے اس دور دور میں میں بال باطل انکار افکار و وخیالات خیالات کہاں یہاں تک که تک کہ امدادی الحادی کاری فکر کی اشاعت اشاعت کی بھی بہت بہت زیاده زیادہ مهوری ہورہی ہے، اور نہ صرف نو جوان بلکہ ہر عمر کے لوگ اس کی زد میں آ رہے ہیں ؟ اس لیے ان تمام موضوعات پر مسلسل اور مربوط کام کرنا وقت کا تقاضا ہے؟ اس لئے ضروری ہے کہ رابطہ کی سابقہ تجاویز کی روشنی میں ان موضوعات پر اساتذہ کی تربیت ، حسب ضرورت کیمپوں کا انعقاد، مختلف علاقوں میں اصلاحی محنت، مدارس کے کتب خانوں میں ان موضوعات پر کتابوں کی فراہمی نیز مساجد میں درس قرآن وغیرہ کا اہتمام کیا جائے اور دار العلوم دیو بند کے ذمہ داران اور مجلس تحفظ ختم نبوت سے مربوط رہ کر اس دینی فریضہ میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔
اس کے ساتھ مدارس کے سالانہ جلسوں، اصلاح معاشرہ کے پروگراموں اور جمعہ کے خطبات میں بھی ان موضوعات پر تیاری کے ساتھ گفتگو کی جائے۔
تجویز ۳ مدارس کے داخلی نظام کا استحکام
رابطه مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند کا یہ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ موجودہ حالات میں مدارس کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے، مدارس میں انتظامی پہلو سے اصلاحات کی شدید ضرورت ہے، ان میں بعض چیزیں تو وہ ہیں جن پر ہمارے اکابر پہلے ہی سے توجہ دلاتے رہے ہیں، اور بعض چیزیں موجودہ وقت میں حکومتی اداروں کے طرز عمل سے سامنے آئی ہیں، ان تمام امور کے سلسلے میں رابطہ مدارس کی گزشتہ تجاویز ، ہدایات اور مشورے ہمارے لیے رہ نما ہیں ، جن کا خلاصہ یہ ہے کہ:
(1) ہر قسم کے قانونی سقم اور کمزوری کو فوری طور پر ڈور کیا جائے ، جن میں جائداد کی رجسٹری، مدرسہ کار جٹریشن، حقوق اطفال سے متعلق برسم کے قانونی اورکمزوری کو طور پر دور کیا جائے، کی مدرسہ کار ضوابط کی تکمیل اور ہر وہ کارروائی شامل ہے جس کی ضرورت حکومتی اہل کاروں کی آمد کے وقت محسوس ہوتی ہے۔
(۲) مدارس کو یہ بات بھی پوری طرح محسوس کر لینی چاہیے کہ موجودہ حالات میں فتنوں کی نت نئی شکلیں وجود میں آگئی ہیں اور بسا اوقات خود اپنے لوگ اُن کا شکار ہو کر مسائل پیدا کرنے کا سبب بن جاتے ہیں؛ اس لئے ضروری ہے کہ مدارس میں حقیقی شورائی کردار زندہ کیا جائے ، اساتذہ و ملازمین اور طلبہ کو شرعی حدود کے تحت پوری طرح مطمئن رکھنے کی کوشش کی جائے اور اس بات پر نظر رکھی جائے کہ ہماری کوئی غلطی یا بے ضابط کی کسی بڑے فتنے کا پیش خیمہ نہ بن جائے۔
(۳) اپنے معاونین، علاقہ کے مسلمانوں اور غیر مسلم پڑوسیوں نیز اپنے فضلاء سے رابطہ مضبوط رکھا جائے اور ہر قسم کی بدگمانی اور بے اطمینانی کے ازالہ کی کوشش کی جائے ۔
تجویز ۴ رابطہ مدارس کی اہمیت اور صوبائی شاخوں کی فعالیت
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دار العلوم دیو بند کا یہ اجلاس تمام مدارس اسلامیہ کو رابطہ مدارس کی اہمیت وافادیت پر متوجہ کرنا ضروری سمجھتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہمارے بزرگوں کی دور دور اندیشی تھی کہ انھوں نے یہ رابطہ رابطہ قائم قائم کیا کیا اور وطن عزیز کے حالات الات اور ماحول کے مطابق اس کے نظام میں لچک رکھی تا کہ مدارس کا مربوط ہونا آسان ہو ، اب جب کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ میں سال سے زائد کا سفر طے کر چکا ہے اور اس سے ملنے والی رہ نمائی حوصلہ افزائی اور مفید ارتباط کا ہم سب کو تجربہ ہو چکا ہے تو اس بات پر تو جہ ضروری ہے کہ ہم رابطہ کو مضبوط بنائیں اور اس سے فائدہ اُٹھائیں۔
اس مقصد کے لیے اجتماعی امتحانات میں شرکت اور صوبائی شاخوں سے مدارس کا اچھا رابطہ نہایت ضروری ہے، بسا اوقات اس مقصد کے لیے ہمیں قربانی بھی دینا پڑتی ہے تو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے ، لیکن ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہنا چاہیے جس سے رابطہ مدارس کا نظام کمزور ہو، اور اس کی اجتماعیت متاثر ہو ، حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حالات میں اس قسم کے اجتماعی نظام کی موجودگی ہم سب کے لیے کا وقت ہے کہ مواد حالت میں میت کے نام نام کی موجودگی ہم سب کے خیر و برکت اور تحفظ کا ذریعہ ہے، لہذا رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند کے مرکزی ذمہ داران کے مشوروں اور ہدایات کا لحاظ رکھتے ہوئے ہم سب کو فعال و سرگرم رہنا چاہیے۔
تجویز ۵ مکاتب دینیہ کے قیام پر زور
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نسلوں کے دین و ایمان کے تحفظ کے بارے میں ضرور فکر مندر ہے، بالخصوص موجودہ دور میں جب کہ مل کا تعلیمی نظام ایک خاص نظریہ کے تحت مشرکانہ رنگ میں رنگین کیا جارہا ہے، لہذا ایسے ماحول میں عصری تعلیمی اداروں میں پڑھنے اریوں میں اب کے ملک والے بچوں اور بچیوں کے ایمان میں پختگی پیدا کرنا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے، اگر اس کے متعلق لا پرواہی برتی جائے گی، تو دینی اعتبار سے آئندہ کے لئے شدید خطرات پیش آسکتے ہیں ، جو کسی صاحب نظر سے مخفی نہیں ہیں۔
بچوں کی ذہن سازی میں سب سے بڑا کردار گھریلو ماحول کا ہوتا ہے ؛ لیکن آج کل اکثر گھرانوں میں دینی تربیت بالکل مفقود ہوتی جارہی ہے، جس کی بنا پر دین کی ضروری باتوں سے بھی ہمارے نو نہال اکثر نا واقف رہتے ہیں۔
تو اس کمی کو دور کرنے کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ جا بجاد ینی مکاتب قائم کر کے بچوں کو بنیادی دینی تعلیم دینے کی فکر کی جائے؛ کیوں کہ تجربہ سے کہ تی سے یہ بات ثابت ہے کہ دنیا کے جن علاقوں میں مکاتب دینیہ کا نظام جتنا مضبوط ہے، وہاں مسلم معاشرے میں اتنی ہی دین۔ کا سے وابستگی پائی جاتی ہے اور جہاں دینی تعلیم سے غفلت ہوتی ہے وہاں بد دینی عام ہو جاتی ہے اور جہالت کا فائدہ اُٹھا کر باطل فرقے مثلاً: شکیلیت ، قادیانیت اور عیسائیت وغیرہ سرگرم ہو کر مسلمانوں کو اپنے دام فریب میں الجھانے کی کوششیں کرتے ہیں۔
بریں بنا مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا یہ کل ہند اجلاس مدارس اسلامیہ کے ذمہ دار حضرات کو اس طرف متوجہ کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ:
الف:۔ اپنے زیر اثر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ مکاتب قائم کرنے کی فکر کریں۔
ب اور ان مکاتب کی باقاعدہ نگرانی بھی کرتے رہیں۔
ج:۔ نیز مجلس شوری دار العلوم دیو بند کی تجویز کے مطابق ہر مدرسہ اپنے بجٹ کا دسواں حصہ مکاتب کے قیام وانتظام پر خرچ کرے اور اس کی پوری تفصیل دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کو ارسال کرنے کا اہتمام کرے۔
تجویز (٦) تجویز تعزیت
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دار العلوم دیو بند کا یہ اجلاس ان تمام علاوہ و مشاہیر اور رہنما حضرات اظہار افسوس کرتا ہے جو گزشتہ مدت میں دنیا سے رخصت ہوئے ، ان تمام حضرات کی وفات کو ملت نے اپنے بڑے نقصان کے طور پر محسوس کیا ، یہ اجلاس ان تمام حضرات کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہے، ان کے پسماندگان سے تعزیت کرتا ہے اور بارگاہ الہی میں دعا کرتا ہے کہ اللہ رب العزب ملت کو ان حضرات کا نعم البدل عطا فرمائے ۔اسماء کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔
اعلامیہ کل ہند اجلاس مجلس عمومی رابطه مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند
منعقده: ۱۵ جمادی الاولی ۱۴۴۸ ھ مطابق ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۶ ء بروز منگل
به مقام: جامع رشید دارالعلوم دیوبند
ہندوستان کے مدارس اسلامیہ عربیہ کا یہ نمائندہ اجلاس تمام اہل وطن ( ارباب اقتدار، عدلیہ ، مقننہ، انتظامیہ اور میڈیا نیز سول سوسائٹی کے تمام طبقات اور ہر محب وطن ہندوستانی) کو قومی وملکی مفاد کے تحت اس حقیقت کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے کہ ہمارا ملک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، جس کی خوبصورتی اس کی ہمہ رنگی میں ہے، یہاں بسنے والے شہریوں کے مذہب الگ الگ ہونے کے باوجود قومی یک جہتی اور ملکی اتحاد و سلامتی پر سب کا اتفاق ہے، اور جس طرح اس یک جہتی اور قومی اتحاد کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی طرح اس ملک کی ہمہ رنگی بقاء با ہم اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حفاظت بھی ہم سب کے مفاد میں ہے، اور اس مقصد کے لیے ہمارا دستور بہترین بنیاد فراہم کرتا ہے، جس میں ہر شہری کے لیے مذہبی اور تہذیبی وتعلیمی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے۔
دوسری بات یہ کہ اس ملک کی آزادی اور تعمیر وترقی میں مسلمانوں کا حصہ کسی طرح کم نہیں ہے، مسلمانان ہند کی دبّ الوطنی ہر شک و شبہ سے بالاتر ہے، اور اس بات کا اعتراف تمام انصاف پسند برادرانِ وطن کرتے ہیں ، لیکن گذشتہ دس پندرہ سال سے وطن عزیز میں جو ماحول بنایا جارہا ہے، جس طرح کی قانون سازی مرکزی و صوبائی قانون ساز اداروں کے ذریعہ ہورہی ہے، اور جس طرح کے فیصلے عام طور پر صادر ہور ہے ہیں انھوں نے ملک کی دوسری بڑی اکثریت ( مسلمانوں) کے لیے ایسے حالات پیدا کر دئے ہیں کہ دستور میں دی گئی بنیادی حقوق کی ضمانت غیر مؤثر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی مثالیں تو بے شمار ہیں لیکن خاص طور پر تازہ مثالوں میں چند چیزیں نہایت اہم اور تشویش ناک ہیں:
(۱) مدارس اسلامیہ کے ساتھ مختلف صوبوں میں اختیار کیا جانے والا طرز عمل جس نے مسلمانوں کے مذہبی تعلیم کے ان مراکز کے وجود کے لیے خطرات پیدا کر دئے ہیں، حالاں کہ یہ مدارس صرف تعلیمی ادارے نہیں ہیں؛ بلکہ یہ مسلمانوں کے دین و ایمان اور اسلامی تہذیب وروایات کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں؛ اس لیے ان پر قدغن لگانے والی ہر کارروائی مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو متاثر کرتی ہے۔
(۲) مساجد کے معاملے میں انتظامیہ اور عدلیہ کا روئیہ جو گذشتہ چند سالوں میں سامنے آیا ہے وہ نہ صرف مسلمانوں کی مذہبی آزادی ختم کرنے کے مرادف ہے؛ بلکہ ۱۹۹۱ء کے پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون ( پلیس آف ورشپ ایکٹ ) کی بھی خلاف ورزی ہے۔
(۳) یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لیے متعدد صو بائی حکومتوں کی قانون سازی اور وندے ماترم کے بارے میں مرکزی حکومت کا فیصلہ بھی اسی صورت حال کا حصہ ہے (اگر چہ سپریم کورٹ کی جانب سے وندے ماترم پورا پڑھنے کو لازم کرنے پر مرکزی حکومت سے سوال کیا گیا ہے جو خوش آئند بات ہے، لیکن ابھی حکومت نے اس پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے ) ۔ جہاں تک قومی اتحاد و یک جہتی کی بات ہے تو اس سے کوئی محب وطن ہندوستانی انکارنہیں کر سکتا، لیکن یہ سمجھ لینا غلط ہے کہ اس کے لیے یکساں سول کوڈ یا وندے ماترم ضروری ہے؛ بلکہ اگر غور کیا جائے تو یہ آبادی کے ایک بڑے حصے کو اس کی مذہبی آزادی سے محروم کرنے کے مرادف ہے اور یہ چیز بلاشبہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، یہ بات سب کو ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مسلمانوں کے لیے اپنے وطن سے وفاداری میں ان کا مذہب رکاوٹ نہیں؛ بلکہ معاون ہے، اور شریعت اسلامی کا پابند مسلمان زیادہ اچھا شہری ثابت ہوتا ہے۔
بنا بریں یہ اجلاس اپیل کرتا ہے کہ اس صورت حال پر قابو پایا جائے، تمام ہندوستانی باشندوں کو ان کے دستوری حقوق پوری دیانت کے ساتھ دئے جائیں، مسلمانوں کی حب الوطنی پر خواہ مخواہ شک کرنے کے بجائے ان کے روشن کردار کو سامنے رکھا جائے اور مدارس ، مساجد اور تمام مذہبی معاملات میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے، اس میں میڈیا کا کردار بھی نہایت اہم ہے؛ اس لیے میڈیا کے ذمہ داروں کو ہر معاملہ میں دیانت اور انصاف کا معیار یکساں رکھنا چاہیے اور ماحول خراب کرنے والے ہر عمل سے اجتناب برتنا چاہیے۔
یہ اجلاس مسلمانوں اور تمام ذمہ داران مدارس سے بھی اپیل کرتا ہے کہ پورے اعتماد و یقین کے ساتھ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اور قانون کی پاس داری کا لحاظ رکھتے ہوئے کام کریں، نیز شرعی حدود میں برادران وطن سے رواداری اور پڑوس کے حقوق کی ادائیگی کا طر نو عمل اختیار کریں۔
اس کے ساتھ یہ اجلاس تمام ذمہ داران مدارس کو بھی نہایت اہمیت کے ساتھ اس بات کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے کہ موجودہ حالات کا صحیح ادراک کرتے ہوئے مدارس کے تمام معاملات کو منظم کریں اور اس بارے میں حضرات اکابر رحم اللہ کی روش کو اختیار کریں، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر کام شریعت کے دائرے میں ہو تعلیم وتربیت اور انتظام سے متعلق ہر کام شرعی اصول کے مطابق ہو، ساتھ ہی تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کی جائے ، جن میں جائداد کی رجسٹری ، مدر سے کار جٹریشن، عمارات میں سرکاری ضابطوں کی رعایت اور حقوق اطفال مدرسے میں سے ہم آہنگی وغیرہ کا خاص طور پر خیال رکھا جائے، نیز قیام و طعام کے نظام کو بھی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جائے۔ خلاصہ یہ کہ اپنی کوتاہی کی بنا پر کسی کو اعتراض کا موقع نہ دیا جائے، امید ہے کہ ذمہ داران مدارس تمام معاملات میں پہلے سے زیادہ مستعدی اور فرض شناسی کا ثبوت دیں گے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی مدد فرمائے۔
☆☆☆