قومی، بین الاقوامی، اسلامی اور تعلیمی خبریں
تاریخ: 17-11-2026
ن

اردو نیوز

خبر پہلے، ذمہ داری کے ساتھ

ہندوستان اور دنیا کی خبریں
05:18:18 PM
اہم خبریں

سیاسی خبریں

15 خبریں
ڈاکٹر ذاکر نائک کی تنظیم آئی آر ایف پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع، 2031 تک رہے گی پابندی
مذہبی خبریں

ڈاکٹر ذاکر نائک کی تنظیم آئی آر ایف پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع، 2031 تک رہے گی پابندی

نئی دہلی | 13 نومبر 2026ء نئی دہلی: مرکزی حکومت نے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی قائم کردہ تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ (IRF) پر عائد پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔ وزارت داخلہ کے تازہ فیصلے کے مطابق اب یہ تنظیم نومبر 2031ء تک غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ملک کی سلامتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو لاحق مبینہ خطرات کے پیش نظر کیا ہے۔

13-11-2026، 05:26 PM
مزید پڑھیں ←
سیرتِ نبوی اور شانِ مصطفیٰ ﷺ
مذہبی خبریں

سیرتِ نبوی اور شانِ مصطفیٰ ﷺ

الحمد للہ وحدہ، والصلاۃ والسلام علیٰ من لا نبی بعدہ، سیدنا محمدٍ وعلیٰ آلہ واصحابہ اجمعین۔ اما بعد! أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ﴿وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ﴾

13-11-2026، 03:35 AM
مزید پڑھیں ←
عمرہ کرنے والے باخبر ہو جائیں
مذہبی خبریں

عمرہ کرنے والے باخبر ہو جائیں

عام دنوں میں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں مناسکِ عمرہ کی ادائیگی کے بعد جب مدینہ منورہ پہنچتے ہیں، تو مسجد نبوی شریف میں حاضری اور نمازوں کے ساتھ ساتھ مدینہ کے مقدس و تاریخی مقامات مثلاً مسجد قبا، مسجد قبلتین، جبلِ احد، اور دیگر مساجد و مزارات کی زیارت کے لیے باقاعدہ ٹورز اور گاڑیوں کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے، اور زائرین بلا روک ٹوک ان زیارات پر جاتے رہے ہیں۔

10-11-2026، 10:50 AM
مزید پڑھیں ←
مولانا مفتی محمد ثمین اشرف قاسمی  رحمۃاللہ علیہ
مذہبی خبریں

مولانا مفتی محمد ثمین اشرف قاسمی رحمۃاللہ علیہ

نامور عالم دین اور بافیض روحانی شخصیت حضرت مولانا مفتی ثمین اشرف قاسمی رحمۃ اللہ علیہ بن حاجی محمد ابراہیم نقْش بندی بن حاجی جان علی بن قادر بخش کا وصال 3/ اکتوبر 2026ء مطابق 21/ ربیع الآخر 1448ھ روز سنیچر شام چھ بجکر چالیس منٹ پر ان کے وطن ثانی علی گڑھ میں ہو گیا، ان کی صحت کو کرونا کے وقت سے ہی متأثر ہو گئی تھی، مسلسل آکسیجن ہر وقت ان کے ساتھ رہتا تھا، ادھر ایک ماہ سے طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی، علاج جاری رہا اور ملک الموت نے اپنا کام کر لیا، جنازہ دوسرے دن ان کے وطن اصلی مادھوپور سلطان پور، سیتا مڑھی لایا گیا اور 4/ اکتوبر کو نو بجے شب ادارہ دعوۃ الحق مادھوپور سلطان پور کی مسجد اور مدرسہ کے وسیع صحن میں ان کے صاحب زادہ نقیب اشرف نے جنازہ کی نماز پڑھائی اور مفتی صاحب کی وصیت کے مطابق ان کے والد کے پہلو میں ان کی قبر بنی، پس ماندگان میں اہلیہ، تین لڑکے اور دو لڑکیوں کو چھوڑا، جنازہ میں علماء، صوفیاء، ذمہ داران مدارس اور عام مسلمانوں کا جم غفیر امڈا تھا، مفتی صاحب کے بھتیجا مولا نا لبیب اشرف قاسمی نے آنے والوں کے لیے بہت سہولت فراہم کی تھی اور اچھا انتظام کیا تھا، نماز جنازہ سے قبل اپنے تفصیلی تعزیتی بیان میں احقر (محمد ثناء الہدیٰ قاسمی) نے مفتی ثمین اشرف قاسمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی علمی، ملی اور روحانی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا اور بتایا کہ مفتی ثمین اشرف قاسمی رحمۃ اللہ علیہ اکابر کے منظور نظر تھے، تصوف کے اعتبار سے ان کا مقام و مرتبہ بہت بلند تھا، وہ علاقے کی مشہور بزرگ شخصیت حضرت مولا نا شمس الہدیٰ صاحب راجوی سے بھی بہت قریب تھے اور بڑی عقیدت و محبت رکھتے تھے، اس موقع پر امارت شرعیہ کا ایک مؤقر وفد حضرت امیر شریعت کے حکم اور ناظم امارت شرعیہ کی ہدایت پر احقر (محمد ثناء الہدیٰ قاسمی) کی معیت میں جنازے اور تدفین میں شریک ہوا اور دونوں کی جانب سے تعزیتی کلمات متعلقین تک پہونچائے، وفد میں سیتا مڑھی ضلع تنظیم کے صدر ڈاکٹر ساجد علی خاں، دیگر کئی ارکان کے ساتھ ادارہ ادب اسلامی ویشالی کے صدر مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی نائب نقیب امارت شرعیہ اور مدرسہ مدنی بسہیا شیخ شیبو ہر کے استاذ مفتی محمد ظفر الہدیٰ قاسمی بھی شریک تھے، مفتی ثمین اشرف صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو امارت شرعیہ اور اکابر امارت سے بڑی عقیدت و محبت تھی، امیر شریعت سابع اور ثامن کا جب بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ ہوتا، حضرت مفتی صاحب انہیں بڑی عقیدت ومحبت سے اپنے یہاں مدعو کیا کرتے تھے۔

09-11-2026، 12:57 AM
مزید پڑھیں ←
حج 2027ء: عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کا اعلان، 30 نومبر آخری تاریخ مقرر
مذہبی خبریں

حج 2027ء: عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کا اعلان، 30 نومبر آخری تاریخ مقرر

نئی دہلی، 6 نومبر 2026ء حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2027ء (1448ھ) کے منتخب عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط کی رقم جمع کرانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے 5 نومبر 2026ء کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق ہر منتخب عازمِ حج کو دوسری قسط کے طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے (₹1,25,000) جمع کرانے ہوں گے۔ رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔

06-11-2026، 06:15 AM
مزید پڑھیں ←
حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کا اجلاس، حج 2027 کے لیے پیشگی انتظامات اور زائرین کی سہولیات کا جائزہ
مذہبی خبریں

حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کا اجلاس، حج 2027 کے لیے پیشگی انتظامات اور زائرین کی سہولیات کا جائزہ

جدہ: حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کے اجلاس میں جاری عمرہ سیزن، حج 2027 (1448ھ) کی ابتدائی تیاریوں اور زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل نے کی۔

06-11-2026، 03:21 AM
مزید پڑھیں ←
مہمانان رب العزت کے لیے نئی سہولت۔ "عمرہ زائرین صحت پروگرام" کے تحت حرم میں رضاکارانہ طبی خدمات
مذہبی خبریں

مہمانان رب العزت کے لیے نئی سہولت۔ "عمرہ زائرین صحت پروگرام" کے تحت حرم میں رضاکارانہ طبی خدمات

عمرہ زائرین کے لیے ویسے تو تمام سرکاری اسپتالوں میں طبّی سہولیات مفت دستیاب رہتی ہیں۔ مزید آسانی کے لئے اب احاطہ حرم میں بھی یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

01-11-2026، 03:39 AM
مزید پڑھیں ←
*دار العلوم دیوبند کے بانیان کا متبادل معاشی ماڈل (پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی): ایک گمشدہ تاریخی باب*
مذہبی خبریں

*دار العلوم دیوبند کے بانیان کا متبادل معاشی ماڈل (پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی): ایک گمشدہ تاریخی باب*

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب "بوادر النوادر" کے جدید ایڈیشن پر محققِ عصر مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی دامت برکاتہم کا مقدمہ علم و تحقیق کا ایک شاندار شاہکار ہے۔ اس مقدمے کا یہ ایک صفحہ (صفحہ ۵۲) ہماری جماعتی و تعلیمی تاریخ کے ایک ایسے منفرد باب پر روشنی ڈالتا ہے جس سے آج کی اکثریت بالکل ناواقف ہے۔

31-10-2026، 05:51 AM
مزید پڑھیں ←
مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم
مذہبی خبریں

مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے سالانہ اجلاس میں ملک بھر میں مساجد، عیدگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کے خلاف انہدامی کارروائیوں کو روکنے اور مدارس کو منظوری و جانچ کے نام پر ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیۃ علماء ہند کی تمام صوبائی، ضلعی اور تحصیلی اکائیاں مرکزی جمعیۃ کی جانب سے مقرر کردہ ایک ہی تاریخ اور وقت پر متعلقہ حکام کو میمورنڈم پیش کریں گی۔

31-10-2026، 03:31 AM
مزید پڑھیں ←
دارالعلوم عشق ہے
مذہبی خبریں

دارالعلوم عشق ہے

کہتے ہیں کہ عشق لاعلاج ہے، یہ مجازی عشاق کی رپورٹ تھی؛ جب کہ مجاز مجاز ہوتا ہے، پھر عشق حقیقی کی حشر سامانی کیا ہوگی؟ میں ذکرِ دارالعلوم پر شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ چھپاتا ہوں، تصاویر نظر انداز کرتا ہوں، عنوان تبدیل کر لیتا ہوں، بے خبر رہتا ہوں، اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہوتا، آؤٹ ڈیٹ رہتا ہوں؛ لیکن لا حاصل، مرض بڑھتا ہی گیا جوں جوں دوا کی، واقعہ یہی ہے کہ مرضِ عشق مستثنی ہے، اس کی دوا دستیاب نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاق کے بارے میں فرمایا ہے کہ ان کی شادی کرادو۔

30-10-2026، 01:40 AM
مزید پڑھیں ←
شمع فروزاں:ایمان پر استقامت
مذہبی خبریں

شمع فروزاں:ایمان پر استقامت

حال ہی میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں کا مذهبی تهوار گزرا هے، اور عنقریب دیگر تهوار بھی آنے والے هیں، ایسے مواقع پر همیں چاهئے کہ ان کے مذهبی اجتماعات میں کسی قسم کی مداخلت سے گریز كریں اور اُن كے لئے كسی طرح كی ركاوٹ كا سبب نه بنیں؛ تاهم باهمی تعلقات كی خوشگواری اور معاشرتی هم آهنگی كو برقرار ركھتے هوئے دینی تشخص اور ایمانی اقدار كی حفاظت كا بھی پورا اهتمام كریں؛ تاكه حُسن معاشرت اور تحفظ دین دونوں كے تقاضوں كو ملحوظ ركھ سكیں، مسلمانوں اور خاص کر علماء ، مذہبی جماعتوں اور پیشواؤں کا فریضہ ہے کہ وہ اس بارے میں پوری فکر مندی سے کام لیں ، مسلم سماج کو ایسے فتنوں سے بچائیں ، جہاں جلسوں ، اجتماعات اور جمعہ وعیدین کے خطبات میں اعمالِ صالحہ کی ترغیب دی جاتی ہے ، وہیں مسلمانوں کو ایمان کی حقیقت اور اس کی ا ہمیت بھی بتائی جائے ، جیسے عملی گناہوں کی شناعت بیان کی جاتی ہے ، اسی طرح کفروشرک کی برائی بھی ان کے سامنے رکھی جائے ، قرآن وحدیث سے بھی انھیں سمجھایا جائے اور عقیدۂ توحید کی معقولیت ، اس کی کائنات کی فطرت سے مطابقت اورشرک کی نامعقولیت بھی انھیں سمجھائی جائے ، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ فرمایا کرتے تھے کہ لوگ وضوء اور روزہ کے نواقض کے مسائل تو بتاتے ہیں ؛ لیکن نواقض ایمان نہیں بتاتے، یعنی جن باتوں کی وجہ سے انسان کا ایمان ختم ہو جاتا ہے ، ان کوبھی بتانا چاہئے ، موجودہ حالات میں اس کی ضرورت و اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ۔

30-10-2026، 12:35 AM
مزید پڑھیں ←
انسان کی حقیقت  :کائنات کی لاکھوں مخلوقات میں انسان کو سب سے منفرد اور ممتاز مقام حاصل ہے۔
مذہبی خبریں

انسان کی حقیقت :کائنات کی لاکھوں مخلوقات میں انسان کو سب سے منفرد اور ممتاز مقام حاصل ہے۔

انسان کیا ہے ؟ اس کی اصل کیا ہے ؟ اور اس کا مقصدِ وجود کیا ہے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جو صدیوں سے فلاسفہ، سائنس دانوں اور مفکرین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ اسلامی، علمی اور فکری نقطہ نظر سے انسان کی حقیقت مادی جسم اور غیر مادی روح کا ایک حسین اور پیچیدہ امتزاج ہے۔

28-10-2026، 11:05 AM
مزید پڑھیں ←
عمارتیں شاہانہ، تنخواہیں فقیرانہ*
مذہبی خبریں

عمارتیں شاہانہ، تنخواہیں فقیرانہ*

جو شخص کسی کے ماتحت یعنی ملازم یا نوکر ہو ، اجیر عام ہوکہ مشترک ؛ اسے اسلام نے یہ تاکید کی ہے کہ " کھانے، پینے، اور رہائش " جیسی اس کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کرے ، ارشاد نبوی ہے : ............ إِخْوَانُكُمْ خَوَلُكُمْ جَعَلَهُمْ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ وَلَا تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُ(صحيح البخاري. كتاب الإيمان30)

28-10-2026، 03:12 AM
مزید پڑھیں ←
روداد اجلاس مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند
مذہبی خبریں

روداد اجلاس مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند

منعقدہ : 27/ أكتوبر 2026 بمقام : جامع رشید دارالعلوم دیوبند آغاز اجلاس: نو بجے صبح زیر صدارت : حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند اجلاس کا آغاز متعینہ وقت پر ہوا نظامت کے فرائض ناظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ انجام دیے قاری عبدالرؤوف صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند کی روح پرور تلاوت نے فن تعمیر کی شاہکار جامع رشید کا سماں انتہائ پر کیف ہوگیا نعم الکلام کلام اللہ ، دونہ سائر الکلام ترانہ دارالعلوم کے منتخب اشعار کو پیش کیا گیا ،

27-10-2026، 05:13 PM
مزید پڑھیں ←
شگفتہ یاسمین نے پہلی ہی کوشش میں ڈی ایس پی بن کر تاریخ رقم کی
مذہبی خبریں

شگفتہ یاسمین نے پہلی ہی کوشش میں ڈی ایس پی بن کر تاریخ رقم کی

حیدرآباد :26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) اگر دل میں سچا جذبہ ، محنت لگن اور عزائم بلند ہوں تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں رہتی ، اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے ۔ ورنگل سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیٹی شگفتہ یاسمین جنہوں نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپI امتحانات میں پہلی ہی کوشش میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے DSP کا باوقار عہدہ اپنے نام کرلیا ہے ۔

27-10-2026، 03:34 AM
مزید پڑھیں ←
↑