ویب سائٹ کیسے اور کہاں سے بنوائیں؟

ویب سائٹ کیسے اور کہاں سے بنوائیں؟
آج کے دور میں ویب سائٹ صرف بڑی کمپنیوں کے لیے نہیں بلکہ ہر چھوٹے بڑے ادارے، اورکاروبار، یا سروس فراہم کرنے والے کی ضرورت بن چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی ویب سائٹ بنوانا چاہے تو وہ کہاں سے شروع کرے اور کیا طریقہ اختیار کرے۔؟ 
آئیے ذیل میں تفصیل سے سمجھتے ہیں ۔
سب سے پہلے اپنی ضرورت طے کریں ،دوسرے نمبرپر بجٹ مقرر کریں ۔
ویب سائٹ بنانے پر کچھ لاگت آتی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے، نمبر ایک ڈومین نیم خرید نا پڑتا ہے اوراس کو باقی رکھنے کے لئے موبائل کی طرح ہمیشہ ریچارج کرنا پڑتا ہے ایسا نہیں کہ ایک مرتبہ خرید لئے اور ہمیشہ کی چھٹی ہو گئی ۔ڈومین نیم کچھ اس طرح ہو تا ہے (جیسے: www.apkaname.com)
نمبر دو ویب ہوسٹنگ یہ بھی خریدنا پڑتا ہے اور اس کا چارج بھی لگتا رہتا ہے اور یہ چارج ہزار سے لاکھوں میں ہو سکتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کی نوعیت کیا ہے اور آپ کے ویزیٹروں کی تعداد کیا ہے ویب ہوسٹنگ کو ایک مثال سے سمجھیں :فرض کریں آپ ایک دکان کھولنا چاہتے ہیں :دکان ویب سائٹ ہے آپ جو چیزیں (سامان، معلومات، خدمات) لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں، وہ آپ کی ویب سائٹ ہے دکان رکھنے کی جگہ ویب ہوسٹنگ ہے دکان رکھنے کے لیے ایک جگہ چاہیے ،جیسے بازار میں کوئی دکان کرائے پر لینا، ویسے ہی، انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ رکھنے کے لیے بھی جگہ کرائے پر لینی پڑتی ہے، اسے ویب ہوسٹنگ کہتے ہیں۔دکان کا پتہ ڈومین نیم کہلاتا ہے ،جیسے دکان کا پتہ ہوتا ہے “گلی نمبر 5، دکان نمبر 10″، ویسے ہی ویب سائٹ کا پتہ ہوتا ہے اوروہ اس طرح ہو تا ہے www.apkidukaan.com
نمبر تین ڈیزائن/ڈیویلپمنٹ فیس: یہ صرف ایک مرتبہ لگتا ہے اور آئندہ اگر کوئی جزوی ترمیم کرنا ہو تو مینٹیننٹ فیس میں عام طور سے شامل ہو تا ہے اور یہ کم ہی ہوتا ہے ۔ویب سائٹ بنانے کے لئے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ اپنا سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ : کسی سافٹویر بنانے والی کمپنی سےیہ کمپنیاں آپ کی ضرورت کے مطابق ویب سائٹ تیار کرکے دیتی ہیں یہ طریقہ بہت محفوظ اور مضبوط اور دید زیب ہو تا ہے مگر بہت مہنگا ہو تا ہے لگ بھگ لاکھ سے زیادہ لگ جاتا ہے ۔
دوسراطریقہ : خود سے ویب سائٹ بنائیں ،
اگر آپ کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ اپنا ذاتی یا ادارے کی ویب سائٹ خود تیار کر سکتے ہیں اور بہت کم خرچ میں آپ کی ضرورت پوری ہو جائے گی اس کےلئے آپ کومستقل ٹرینگ لے نی ہوگی ۔اور میں اس سلسلے میں رہنمائی بھی کر سکتا ہوں ۔
تیسرا طریقہ :اگر کوئی آپ کا قریبی جاننے والا دوست ویب سائٹ تیار کر تا ہے تو اس سے بنوائیں،عام طور سے جلدی کوئی تیار نہیں ہوتا وجہ اس کی یہ ہے کہ اس میں ٹیم ورک کی ضرورت پڑتی ہے یعنی ایک ہی آدمی سب کام کر لے اور سب ضروری چیزیں اس کے پاس فراہم ہو ایسا کم ہو تا ہے تاہم اگر کوئی تیار ہو جائے تو سستے اور عمدہ سائٹ تیار کر سکتا ہے، راقم کو بھی آپ اس تیسری قسم میں شامل کر سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ مکمل ہونے کے بعد ویب سائٹ کو گوگل پر رجسٹر کروائیں (SEO)۔
سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
ریگولر اپڈیٹ کریں۔
صارفین سے رابطے کے لیے Contact Page رکھیں
نتیجہ:ویب سائٹ بنوانا اب پہلے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ چاہے آپ خود بنائیں یا کسی سے بنوائیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ آپ کی شناخت اور مقصد کی صحیح ترجمانی کرے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں ویب سائٹ بنوانا کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔ اگر آپ ویب سائٹ بنوانے کا سوچ رہے ہیں، تو ابھی منصوبہ بنائیں۔کیا آپ کو کوئی رہنمائی چاہیے؟ ہم سے رابطہ کریں ، ہم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
کال اور واٹسپ کریں ۔9720232833

Call Now Button Call Now
Scroll to Top