ویب سائٹ کی حقیقت
آج کے ڈیجیٹل دور میں “ویب سائٹ” ایک عام لفظ بن چکا ہے، مگر بہت سے لوگ اس کی مکمل حقیقت اور اقسام سے ناواقف ہیں۔ چاہے آپ کا تعلق کاروبار سے ہو، تعلیم سے یا کسی ادارے سے، ویب سائٹ آپ کی شناخت بن سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں ویب سائٹ کیا ہوتی ہے اور اس کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں۔
ویب سائٹ کی تعریف
ویب سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ایک یا ایک سے زیادہ صفحات کا مجموعہ ہوتا ہے، جو کسی خاص موضوع، شخص، ادارے یا خدمت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے اور ایک خاص ویب ایڈریس (URL)یا ڈومین کے ذریعے سے دیکھا جا تا ہے
مثال:
جب آپ www.youtube.com کھولتے ہیں، تو آپ ایک ایسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں جو ویڈیوز دیکھنے اور اپلوڈ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
ویب سائٹ کے اہم و بنیادی اجزاء کی تفصیل
ویب سائٹ کے اجزاء ترکیبی (Components of a Website) وہ بنیادی حصے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ایک مکمل ویب سائٹ بنائی جاتی ہے۔ آسان زبان میں یوں سمجھیں کہ جیسے ایک گھر بنانے کے لیے اینٹیں، سمینٹ، ریتی، گٹی، دروازے، کھڑکیاں، چھت وغیرہ ضروری ہوتے ہیں، ویسے ہی ایک ویب سائٹ کے لیے بھی کچھ اہم حصے ہوتے ہیں۔
نمبر ایک :ڈومین نیم (Domain Name)
یہ ویب سائٹ کا پتہ، جیسے www.youtube.com
یہ وہ نام ہوتا ہے جسے لوگ ویب سائٹ کھولنے کے لیے لکھتے ہیں۔یہ آپ کا شخصی نام یا ادارے و تنظیم کا نام ہو تا ہے ۔
نمبر دو : ویب ہوسٹنگ (Web Hosting)
ویب ہوسٹنگ وہ جگہ ہو تی ہے جہاں ویب سائٹ کا سارا ڈیٹا (صفحے، تصاویر، ویڈیوز)وغیرہ محفوظ ہوتا ہے۔
نمبرتین:ویب پیجز (Web Pages)
ویب سائٹ کے اندر موجود مختلف صفحات، جیسے “ہوم پیج”، “رابطہ کریں” کا صفحہ وغیرہ۔
نمبر چار:فرنٹ اینڈ (Front-End)
یہ ویب سائٹ کا وہ حصہ ہے جو صارف کو نظر آتا ہے — جیسے ڈیزائن، بٹن، تصویریں وغیرہ۔اس حصہ میں رہتے ہوئے کوئی بھی انسان اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی کر سکتا یہ حصہ صرف دیکھنے کے لئے ہو تا ہے
نمبر پانچ:بیک اینڈ (Back-End)
یہ ویب سائٹ کا وہ حصہ ہے جو ویب سائٹ کے پیچھے کام کرتا ہے، ویب ڈیزائنر یہیں سے اس میں کوئی تبدیلی کرتا ہے یہاں سے ویب سائٹ میں کوئی بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔اس حصہ میں عام صارفین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی بلکہ عام لوگ داخل ہی نہیں ہو سکتے ۔
نمبرچھ:ڈیٹا بیس (Database)
وہ جگہ جہاں ویب سائٹ کا سارا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے — جیسے صارفین کی معلومات، پوسٹس، کمنٹس وغیرہ۔
نمبر سات :کنٹرول پینل (Control Panel)
ویب سائٹ کو کنٹرول یا مینج کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے — جیسے cPanel۔