جنت اور جہنم میں لے جا نے والے اعمال؟
وَجَزٰهُمْ بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا . ( الدهر : 12)
ترجمہ :اور ان کے صبر کے بدلے میں انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کرے گا۔
صبر کیا ہے طبیعت اور نفس کے خلاف ان چیزوں کو برداشت کرنا۔
فجر کی نماز کے لیے اٹھنا گراں گزرتا ہے
روزے تھکا دیتے ہیں
حج پریشانیوں کا سفر ہوتا ہے
کلمہ حق آزمائشوں کا سبب بنتا ہے
شہوت انسان کو بھڑکانے والی ہوتی ہے
اور مال و دولت انسان کو بہت عزیز ہوتے ہیں
پاک دامنی مجاہدہ چاہتی ہے
امانت داری خیانت کے بالمقابل بہت مشکل ہوتی ہے
نگاہوں کی حفاظت کا کام شہوانی خواہشات کے سامنے مشکل ہوتا ہے
اور نفس برائیوں پر ابھارنے والا ہوتا ہے
اور صحیح اور درست بات یہ ہے کہ:
جنت کا راستہ کانٹوں سے بھرا ہوتا ہے
جبکہ جہنم کا راستہ بالکل ہموار ہوتا ہے!