عمر کی دراز گی، دولت، اور طاقت کی حقیقت

فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا ۖ وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ (الفاطر : 5)
دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے، اور نہ وہ بڑا دھو کے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پائے۔ )
حضرت نوح علیہ السلام سے ہزار سال کی عمر کے بارے میں معلوم کرو تو وہ کہیں گے کہ عمر جتنی بھی طویل ہو جائے ، یہ بہت مختصر ہے!
حضرت سلیمان علیہ السلام سے دولت کے بارے میں پتہ کرو، حالانکہ وہ مشرق و مغرب اور انسانوں ، جناتوں اور جانوروں سب پر حکومت کرتے تھے، تو وہ کہیں گے کہ انسان جتنا بھی جمع کرلے وہ محتاج ہی رہے گا !
حضرت داؤد علیہ السلام سے طاقت کے بارے میں پتہ کرو، حالانکہ ان کے لیے تو لوہا بھی پگھلا دیا گیا تھا، تو وہ کہیں گے کہ انسان جتنا بھی طاقت حاصل کرلے وہ کمزور ہی رہے گا !
فرعون سے سمندر کے بارے میں پوچھو، جبکہ وہ اس میں غرق کر دیا گیا تھا، تو وہ کہے گا کہ سمندر کے نمک نے بادشاہت کی تمام مٹھاس ختم کر دی۔
نمرود سے پوچھو، جس کے سر میں ایک مچھر کھس گیا تھا، تو وہ کہے گا کہ اس ذلت نے اس کی ساری عزت خاک میں ملا دی!
بڑے بڑے ڈکٹیٹروں اور ظالم حکمرانوں سے پوچھ لو، ان کی زندگی کا سب سے بڑا حاصل کیا رہا، وہ سب ایک زبان ہو کر کہیں گے، دنیا کے پیچھے نہ بھا گو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top