اللہ سے مانگوں، ضرور ملے گا۔

اللہ سے مانگوں ،ضرور ملے گا۔


وَاتْكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ (ابراهيم : 34) ( جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا۔ )
وہی اللہ ہے!
کون ہے جو اس کے حضور ڈر ،اور خوف کی حالت میں پہنچا اور اس کو امان نہیں ملی ؟
کون ہے جو اس کے پاس پریشان حال پہنچا اور اس کو سہارا نہیں ملا ؟
کون ہے جو اس کے در پر مدد کے لیے پہنچا اور اس کو مدد نہیں ملی ؟
کون ہے جو اس کے دربار میں غم سے نڈھال ہو کر پہنچا اور اس کے غموں کا مداوا نہیں ہوا؟
کون ہے جو اس کی بارگاہ میں حیران و سرگرداں پہنچا اور اس کو رہنمائی نہ ملی ہو؟
دعا کی قبولیت کے اوقات کا انتخاب کرو، اور اس کے در پر ڈیرہ ڈال دو
رات کے آخری پہر میں اس کے دربار میں حاضری دو
یا د رکھو، قیام اللیل کے بعد دعا رد نہیں ہوتیں
اپنے رب پر یقین کامل رکھو
یا د رکھو، اس کی جانب اٹھنے والے خالی ہاتھ کبھی نامراد ہوکر نہیں لوٹتے! لیکن سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھو کہ تمہاری روزی حلال ہونی چاہیے حدیث پاک میں ہے: کھانے میں پاکیزگی اختیار کرو تمہاری دعا ئیں قبول ہوں گی۔
اللہ تعالیٰ ہمارے مانگنے اور سوال کر نے کا جواب پانچ طرح سے دیتے ہیں۔یعنی قبولیت دعاء کے پانچ مرتبے اور درجے ہیں ۔
مرتبہ 1:اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ہاں، لے لو۔یعنی دعا فوراً قبول ہو جاتی ہے، اور وہی چیز مل جاتی ہے ۔
مرتبہ 2:ہاں، لیکن ابھی نہیں۔یعنی اللہ قبول کرتے ہیں مگر مناسب وقت پر عطا فرماتے ہیں۔
مرتبہ 3:تمہاری مانگی ہوئی چیز سے بہتر عطا کرتا ہوں۔
یعنی وہ چیز نہیں ملتی بلکہ اس سے بہتر نعمت ملتی ہے۔
مرتبہ 4:تمہارے مانگنے پر تمہاری فلاں مصیبت ٹال دیتا ہوں۔
یعنی دعا کا بدلہ کسی مصیبت کے ہٹانے کی صورت میں ملتا ہے۔
مرتبہ 5:تمہاری دعا کو آخرت کے لیے محفوظ کر لیتا ہوں۔
یعنی دعا کا اجر آخرت میں دیا جائے گا۔

1 thought on “اللہ سے مانگوں، ضرور ملے گا۔”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top