ویب سائٹ کی حقیقت اور اس کی قسمیں
آج کے ڈیجیٹل دور میں “ویب سائٹ” ایک عام لفظ بن چکا ہے، مگر بہت سے لوگ اس کی مکمل حقیقت اور اقسام سے ناواقف ہیں۔ چاہے آپ کا تعلق کاروبار سے ہو، تعلیم سے یا کسی ادارے سے، ویب سائٹ آپ کی شناخت بن سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں ویب سائٹ کیا ہوتی ہے اور اس کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں۔
ویب سائٹ کی تعریف
ویب سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ایک یا ایک سے زیادہ صفحات کا مجموعہ ہوتا ہے، جو کسی خاص موضوع، شخص، ادارے یا خدمت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے اور ایک خاص ویب ایڈریس (URL)یا ڈومین کے ذریعے سے دیکھا جا تا ہے
مثال:
جب آپ www.youtube.com کھولتے ہیں، تو آپ ایک ایسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں جو ویڈیوز دیکھنے اور اپلوڈ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
ویب سائٹ کے اہم و بنیادی اجزاء کی تفصیل
ویب سائٹ کے اجزاء ترکیبی (Components of a Website) وہ بنیادی حصے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ایک مکمل ویب سائٹ بنائی جاتی ہے۔ آسان زبان میں یوں سمجھیں کہ جیسے ایک گھر بنانے کے لیے اینٹیں، سمینٹ، ریتی، گٹی، دروازے، کھڑکیاں، چھت وغیرہ ضروری ہوتے ہیں، ویسے ہی ایک ویب سائٹ کے لیے بھی کچھ اہم حصے ہوتے ہیں۔
نمبر ایک :ڈومین نیم (Domain Name)
یہ ویب سائٹ کا پتہ، جیسے www.youtube.com
یہ وہ نام ہوتا ہے جسے لوگ ویب سائٹ کھولنے کے لیے لکھتے ہیں۔یہ آپ کا شخصی نام یا ادارے و تنظیم کا نام ہو تا ہے ۔
نمبر دو : ویب ہوسٹنگ (Web Hosting)
ویب ہوسٹنگ وہ جگہ ہو تی ہے جہاں ویب سائٹ کا سارا ڈیٹا (صفحے، تصاویر، ویڈیوز)وغیرہ محفوظ ہوتا ہے۔
نمبرتین:ویب پیجز (Web Pages)
ویب سائٹ کے اندر موجود مختلف صفحات، جیسے “ہوم پیج”، “رابطہ کریں” کا صفحہ وغیرہ۔
نمبر چار:فرنٹ اینڈ (Front-End)
یہ ویب سائٹ کا وہ حصہ ہے جو صارف کو نظر آتا ہے — جیسے ڈیزائن، بٹن، تصویریں وغیرہ۔اس حصہ میں رہتے ہوئے کوئی بھی انسان اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی کر سکتا یہ حصہ صرف دیکھنے کے لئے ہو تا ہے
نمبر پانچ:بیک اینڈ (Back-End)
یہ ویب سائٹ کا وہ حصہ ہے جو ویب سائٹ کے پیچھے کام کرتا ہے، ویب ڈیزائنر یہیں سے اس میں کوئی تبدیلی کرتا ہے یہاں سے ویب سائٹ میں کوئی بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔اس حصہ میں عام صارفین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی بلکہ عام لوگ داخل ہی نہیں ہو سکتے ۔
نمبرچھ:ڈیٹا بیس (Database)
وہ جگہ جہاں ویب سائٹ کا سارا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے — جیسے صارفین کی معلومات، پوسٹس، کمنٹس وغیرہ۔
نمبر سات :کنٹرول پینل (Control Panel)
ویب سائٹ کو کنٹرول یا مینج کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے — جیسے cPanel۔
ویب سائٹ کی بنیادی قسمیں
اگر ہم ویب سائٹس کی بنیادی اقسام کی بات کریں، تو دو بنیادی قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے
نمبر ایک “اسٹیٹک ویب سائٹ اور دوسری قسم ڈائنا مک ویب سائٹ ۔آئیے آسان اور سادہ الفاظ میں تفصیل سے سمجھتے ہیں:
📘 اسٹیٹک ویب سائٹ کیا ہوتی ہے
اسٹیٹک ویب سائٹ ایک ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جس میں مواد (ٹیکسٹ، تصاویر وغیرہ) کو ایک بار ڈال دیا جاتا ہے جس کو ہر وزٹرآسانی سے دیکھ لیتا ہے
اس میں کسی قسم کی تبدیلی خودکار طریقے سے نہیں ہوتی، اور نہ ہی یوزر کچھ لکھ سکتا یا بدل سکتا ہے۔
: خصوصیات
صرف پڑھنے کے لیے ہوتی ہے ۔
مواد بار بار تبدیل نہیں ہوتا۔
بنانا آسان اور کم خرچ۔
آسان مثال
آئیے دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی مثال کے ساتھ اسٹیٹک ویب سائٹ کو آسان اور سادہ الفاظ میں سمجھتے ہیں:
اسٹیٹک ویب سائٹ ایک ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جس پر ایک بار جو معلومات ڈال دی جائے، وہ ہمیشہ ویسی کی ویسی رہتی ہے، جب تک کوئی انسان جا کر اسے خود نہ بدلے۔
🔍 مثال کے طور پر
جب آپ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کھولتے ہیں (مثلاً www.darululoom-deoband.com)، تو آپ کو کچھ ایسی چیزیں نظر آتی ہیں:
ادارے کا تعارف
شعبہ جات کی تفصی
نصاب کی معلومات
پرانے فتاویٰ
رابطہ کی تفصیل
یہ سب پہلے سے لکھی ہوئی معلومات ہیں، اور ہر یوزر کو ایک جیسی نظر آتی ہیں۔
کوئی یوزر اس میں کچھ بدل نہیں سکتا، نہ ہی کچھ ٹائپ کر سکتا ہے یا فیڈ بیک دے سکتا ہے۔
📌 سادے الفاظ میں سمجھیں
اگر دارالعلوم دیوبند اپنی ویب سائٹ پر صرف یہ دکھانا چاہے کہ:
ہم کہاں واقع ہیں
ہمارے شعبے کون سے ہیں؟
ہمارا تاریخی پس منظر کیا ہے
رابطہ کیسے کریں؟
تو یہ سب ایک اسٹیٹک ویب سائٹ پر بآسانی دکھایا جا سکتا ہے، کیونکہ ان معلومات میں روزانہ تبدیلی نہیں آتی۔
دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی اسٹیٹک خصوصیات:
مواد ایک جیسا رہتا ہے
ہر وزیٹر پر وہی معلومات نظر آتی ہی
یوزر کچھ لکھ نہیں سکت
کوئی فارم یا تبصرہ کا خانہ نہی ہے
صرف معلوماتی (Informational)
صرف پڑھنے کے لیے مواد ہے
تبدیلی صرف ایڈمن کر سکتا ہے
خودکار تبدیلی نہیں ہوتی
نتیجہ:
دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ ایک اچھی مثال ہے اسٹیٹک ویب سائٹ کی، کیونکہ:
یہ صرف معلومات فراہم کرتی ہے
یوزر اس میں کچھ شامل یا تبدیل نہیں کر سکتا
ویب سائٹ روز بدلتی نہیں
اگر دارالعلوم دیوبند آن لائن داخلہ فارم، سوال و جواب یا آن لائن کتابیں بیچنے کی سہولت دے، تو پھر وہ ڈائنامک ویب سائٹ کہلائے گی۔
ویب سائٹ کی دوسری قسم ڈاءنامک ویب سائٹ ہے ۔
ڈائنامک ویب سائٹ وہ ویب سائٹ ہوتی ہے جو ہر یوزر کو اس کے حساب سے مختلف معلومات دکھاتی ہے، اور جس میں یوزر خود کچھ لکھ سکتا ہے، فارم بھر سکتا ہے، یا سروس استعمال کر سکتا ہے۔
🧳 مثال: انڈین پاسپورٹ ویب سائٹ
ویب سائٹ: https://www.passportindia.gov.in
جب آپ اس ویب سائٹ پر جاتے ہیں، تو آپ:
رجسٹریشن کرتے ہیں (اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں)
لاگ ان کرتے ہیں
پاسپورٹ کا فارم آن لائن بھرتے ہیں
اپنی درخواست کی حیثیت (Status) چیک کرتے ہیں
اپنی معلومات کو محفوظ یا اپڈیٹ کرتے ہیں۔
یہ تمام چیزیں اس بات کی نشانی ہیں کہ ویب سائٹ ڈائنامک ہے، کیونکہ ہر یوزر کو اس کی اپنی درخواست کی معلومات دکھتی ہے
ویب سائٹ کا مواد ہر یوزر کے لیے الگ الگ ہوتا ہے
ویب سائٹ ڈیٹا بیس سے معلومات لیتی ہے اور دکھاتی ہے
🔧 سادے الفاظ میں سمجھیں:
اگر آپ کا نام “احمد” ہے، اور آپ نے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا ہے، تو جب آپ لاگ ان کریں گے تو ویب سائٹ آپ کو صرف آپ کی درخواست کی تفصیل دکھائے گی۔
اور اگر کسی اور کا نام “ریحان” ہے، تو اسے اس کی درخواست کی تفصیل نظر آئے گی۔
یعنی ویب سائٹ خودکار طور پر ہر یوزر کو الگ الگ معلومات دیتی ہے۔
ڈائنامک ویب سائٹ کی خصوصیات (انڈین پاسپورٹ ویب سائٹ کی روشنی میں)
یوزر لاگ ان کر سکتا ہے
ہر شخص کا اپنا اکاؤنٹ ہوتا ہے
فارم آن لائن بھرا جا سکتا ہے
یوزر اپنی معلومات داخل کرتا ہے
معلومات خودکار بدلتی ہے
ہر یوزر کو اس کی اپنی اپڈیٹ دکھتی ہے
ڈیٹا بیس سے جڑی ہوتی ہے
ساری معلومات سرور پر محفوظ ہوتی ہے
یوزر ویب سائٹ سے سروس حاصل کرتا ہے
مثلاً اپائنٹمنٹ لینا، فیس ادا کرنا، وغیرہ
نتیجہ:
انڈین پاسپورٹ کی ویب سائٹ ایک زبردست مثال ہے ڈائنامک ویب سائٹ کی، کیونکہ:
یہ ہر یوزر کے ساتھ الگ تعامل (interaction) کرتی ہے
معلومات وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے
یوزر ویب سائٹ کے ذریعے باقاعدہ کام کر سکتا ہے، جیسے فارم بھرنا، اپائنٹمنٹ لینا، درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنا۔
ان بنیادی دو قسموں کے بعد آپ ویب سائٹ کو خدمات، اداروں، اور لوگوں کے اعتبار سے مختلف قسموں میں بانٹ سکتے ہیں :مثال
اگر ویب سائٹ صرف معلومات دے تو→ معلوماتی ویب سائٹ کہلاتی ہے
اگر خرید و فروخت کی سہولت فراہم کرے تو→ ای-کامرس ویب سائٹ کہلاتی ہے
اگر ویب سائٹ درخواست یا فارم بھر نےکی سہولت فراہم کرے تو→ سرکاری، یا سروس ویب سائٹ کہلا تی ہے
اگر ویب سائٹ سیکھنے کی سہولت فراہم کرے تو → تعلیمی ویب سائٹ کہلاتی ہے
اگر ویب سائٹ ویڈیو دیکھنے اور شئیرنگ کی سہولت فراہم کرےتو→ میڈیا شیئرنگ، ویب سائٹ کہلاتی ہے
ویب سائٹ کیسے اور کہاں سے بنوائیں؟
آج کے دور میں ویب سائٹ صرف بڑی کمپنیوں کے لیے نہیں بلکہ ہر چھوٹے بڑے ادارے، اورکاروبار، یا سروس فراہم کرنے والے کی ضرورت بن چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی ویب سائٹ بنوانا چاہے تو وہ کہاں سے شروع کرے اور کیا طریقہ اختیار کرے۔
آئیے ذیل میں تفصیل سے سمجھتے ہیں ۔
سب سے پہلے اپنی ضرورت طے کریں ،دوسرے نمبرپر بجٹ مقرر کریں ۔
ویب سائٹ بنانے پر کچھ لاگت آتی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے، نمبر ایک ڈومین نیم خرید نا پڑتا ہے اوراس کو باقی رکھنے کے لئے موبائل کی طرح ہمیشہ ریچارج کرنا پڑتا ہے ایسا نہیں کہ ایک مرتبہ خرید لئے اور ہمیشہ کی چھٹی ہو گئی ۔ڈومین نیم کچھ اس طرح ہو تا ہے (جیسے: www.apkaname.com)
نمبر دو ویب ہوسٹنگ یہ بھی خریدنا پڑتا ہے اور اس کا چارج بھی لگتا رہتا ہے اور یہ چارج ہزار سے لاکھوں میں ہو سکتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کی نوعیت کیا ہے اور آپ کے ویزیٹروں کی تعداد کیا ہے ویب ہوسٹنگ کو ایک مثال سے سمجھیں :فرض کریں آپ ایک دکان کھولنا چاہتے ہیں :دکان ویب سائٹ ہے آپ جو چیزیں (سامان، معلومات، خدمات) لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں، وہ آپ کی ویب سائٹ ہے دکان رکھنے کی جگہ ویب ہوسٹنگ ہے دکان رکھنے کے لیے ایک جگہ چاہیے ،جیسے بازار میں کوئی دکان کرائے پر لینا، ویسے ہی، انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ رکھنے کے لیے بھی جگہ کرائے پر لینی پڑتی ہے، اسے ویب ہوسٹنگ کہتے ہیں۔دکان کا پتہ ڈومین نیم کہلاتا ہے ،جیسے دکان کا پتہ ہوتا ہے “گلی نمبر 5، دکان نمبر 10″، ویسے ہی ویب سائٹ کا پتہ ہوتا ہے اوروہ اس طرح ہو تا ہے www.apkidukaan.com
نمبر تین ڈیزائن/ڈیویلپمنٹ فیس: یہ صرف ایک مرتبہ لگتا ہے اور آئندہ اگر کوئی جزوی ترمیم کرنا ہو تو مینٹیننٹ فیس میں عام طور سے شامل ہو تا ہے اور یہ کم ہی ہوتا ہے ۔ویب سائٹ بنانے کے لئے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ اپنا سکتے ہیں ۔
پہلا طریقہ : کسی سافٹویر بنانے والی کمپنی سےیہ کمپنیاں آپ کی ضرورت کے مطابق ویب سائٹ تیار کرکے دیتی ہیں یہ طریقہ بہت محفوظ اور مضبوط اور دید زیب ہو تا ہے مگر بہت مہنگا ہو تا ہے لگ بھگ لاکھ سے زیادہ لگ جاتا ہے ۔
دوسراطریقہ : خود سے ویب سائٹ بنائیں ،
اگر آپ کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ اپنا ذاتی یا ادارے کی ویب سائٹ خود تیار کر سکتے ہیں اور بہت کم خرچ میں آپ کی ضرورت پوری ہو جائے گی اس کےلئے آپ کومستقل ٹرینگ لے نی ہوگی ۔اور میں اس سلسلے میں رہنمائی بھی کر سکتا ہوں ۔
تیسرا طریقہ :اگر کوئی آپ کا قریبی جاننے والا دوست ویب سائٹ تیار کر تا ہے تو اس سے بنوائیں،عام طور سے جلدی کوئی تیار نہیں ہوتا وجہ اس کی یہ ہے کہ اس میں ٹیم ورک کی ضرورت پڑتی ہے یعنی ایک ہی آدمی سب کام کر لے اور سب ضروری چیزیں اس کے پاس فراہم ہو ایسا کم ہو تا ہے تاہم اگر کوئی تیار ہو جائے تو سستے اور عمدہ سائٹ تیار کر سکتا ہے، راقم کو بھی آپ اس تیسری قسم میں شامل کر سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ مکمل ہونے کے بعد ویب سائٹ کو گوگل پر رجسٹر کروائیں (SEO)۔
سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
ریگولر اپڈیٹ کریں۔
صارفین سے رابطے کے لیے Contact Page رکھیں
نتیجہ:ویب سائٹ بنوانا اب پہلے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ چاہے آپ خود بنائیں یا کسی سے بنوائیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ آپ کی شناخت اور مقصد کی صحیح ترجمانی کرے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں ویب سائٹ بنوانا کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔ اگر آپ ویب سائٹ بنوانے کا سوچ رہے ہیں، تو ابھی منصوبہ بنائیں۔کیا آپ کو کوئی رہنمائی چاہیے؟ ہم سے رابطہ کریں ، ہم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
کال اور واٹسپ کریں ۔9720232833
ویب سائٹ کیوں ضروری ہے؟
آن لائن موجودگی بڑھانے کے لیے،
اپنی خدمات، ضروریات اور آواز کو آسانی سے دور تک متعارف کرانے کے لئے ۔
صارفین تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے لئے
برانڈ یا خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لی
اعتماد پیدا کرنے کے لیے
نتیجہ:
ویب سائٹ محض ایک آن لائن پیج نہیں بلکہ آپ کی شناخت، معلومات، اور کاروبار کا طاقتور ذریعہ ہے۔ اگر آپ ابھی تک اپنی ویب سائٹ نہیں رکھتے تو وقت ہے کہ اس طرف قدم بڑھائیں۔
ہمیں بتائیں !
کیا آپ ویب سائٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اور آپ کے لیے کون سی قسم کی ویب سائٹ بہتر ہوگی؟ نیچے کمنٹ کریں یا ہم سے رابطہ کریں!
قاسمی ویب ٹیک
بھوانی پور پتکیلی پورنیہ بہار
رابطہ :-9720232833
بہت اچھال