ڈیجیٹل حاضری پورٹل

مدارس اور تعلیمی اداروں کے لیے خوشخبری

کیا آپ اپنے مدرسے یا اسکول کا حاضری نظام جدید، تیز رفتار اور پیپر لیس بنانا چاہتے ہیں؟

ہم پیش کرتے ہیں “آن لائن ڈیجیٹل حاضری پورٹل” جو آپ کے ادارے کے نظم و ضبط کو مزید بہتر اور آسان بنا دے گا۔

✨ سسٹم کی اہم خصوصیات:

  • ✅ آسان رجسٹریشن: ہر ادارہ اپنا الگ اکاؤنٹ خود رجسٹر کر سکتا ہے۔
  • ✅ نماز، تعلیم اور گھنٹہ وار حاضری: ہر شعبہ کے لیے الگ ترتیب۔
  • ✅ تفصیلی رپورٹ: یومیہ، ماہانہ اور کسٹم تاریخ کی رپورٹ۔
  • ✅ پورے مہینے کا ریکارڈ ایکسل فائل میں محفوظ کریں۔
  • ✅ رخصت و اخراج: طلبہ کی رخصت اور نام حذف کرنے کا مکمل کنٹرول۔
  • ✅ موبائل فرینڈلی: کہیں بھی، کبھی بھی حاضری لگائیں۔

رجسٹریشن کرنے کا طریقہ

ہمارے پورٹل کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ایک ہی لنک کے ذریعے آپ دو کام کر سکتے ہیں:

پہلا کام: نئی رجسٹریشن (ایڈمن کے لیے)

اگر آپ پہلی بار سسٹم پر آئے ہیں: رجسٹریشن کالم کو پر کریں، “مدرسے کا نام”، “موبائل نمبر” اور “چار نمبر کا پاسورڈ” درج کر کے بٹن پر کلک کریں۔ اب آپ ایڈمن بن چکے ہیں۔

دوسرا کام: لاگ ان (ایڈمن اور اساتذہ کے لیے)

سبز بٹن “حاضری پورٹل میں داخل ہوں” پر کلک کریں۔ اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر اور پاسورڈ ڈال کر “داخل ہوں” پر کلک کریں۔

پورٹل میں موجود بٹن کا تعارف

1️⃣ اندراج

یہ ڈیٹا داخل کرنے کے لیے ہے۔ اس کے ذریعے نئے طلبہ کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔ پہلے شعبہ، پھر جماعت اور پھر نام لکھ کر محفوظ کریں۔

2️⃣ حاضری

اساتذہ روزانہ اس کا استعمال کریں گے۔ شعبہ اور جماعت منتخب کرنے پر نام سامنے آئیں گے جہاں “ح” (حاضر) اور “غ” (غیر حاضر) کے بٹن موجود ہیں۔

3️⃣ رپورٹ

مہتمم یا نگراں کارکردگی چیک کر سکتے ہیں۔ کسی بھی کسٹم تاریخ کی رپورٹ دیکھنا اور اسے ایکسل فائل میں ڈاؤن لوڈ کرنا یہاں ممکن ہے۔

4️⃣ ایڈمن پینل

پورے سسٹم کا کنٹرول: اساتذہ کو شامل کرنا/نکالنا اور طلبہ کی رخصت (Leave) یا اخراج کا انتظام کرنا۔

Scroll to Top